عامر خان اور سنی دیول کی فلم "لاہور1947" کی شوٹنگ مکمل  

شوٹنگ 70 دن تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی ،جلدپوسٹ پروڈکشن کا آغاز ہوجائے گا

Aug 13, 2024 | 12:01:PM
عامر خان اور سنی دیول کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈکے دو بڑے سپر اسٹارز عامر خان اور سنی دیول کی نئی فلم "لاہور1947" کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ،جلدفلم کی پوسٹ پروڈکشن کاآغازکردیاجائے گا۔ 

 بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ 70 دن تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی  جواب مکمل ہوگئی ہے،فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا آغاز جلد ہوجائے گا اور اس کے بعد اگر اضافی شوٹنگ کی ضرورت ہوئی تو وہ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میگا ایکشن فلم "کنگووا" کا دھماکہ خیز ٹریلر

  "لاہور1947"کے لئے ہجوم کے متعدد مناظر بھی شوٹ کیے گئے ہیں،اس میں تقسیم ہند کے وقت ٹرین کا ایک  منظر بھی شوٹ کیا گیا ہے،اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان اورسنی دیول کے علاوہ کرن دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل بھی شامل ہیں،شبانہ اعظمی بھی اس فلم میں سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی،وہ   ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گی جو تقسیم کے وقت اپنی حویلی  چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے،پریٹی زنٹا سنی دیول کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھائیں گی،اس سے قبل دونوں  2018 میں فلم "بھیا جی سپر ہٹ" میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔