ویڈیو دیکھتے ہوئے سو جانےو الوں کیلئے یوٹیوب کانیا فیچر متعارف

Aug 13, 2024 | 12:17:PM

(ویب ڈیسک)ویڈیو ز دیکھتے دیکھتے سو جانے والوں کے لئے یوٹیوب نے ایک ایسا دلچسپ فیچر متعارف کرایاہے جو اب تک کا سب سے منفرد فیچر تصور کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور اس کے بعد ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔

اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین سو جائیں تو وہ سروس خودکار طور پر ایک مخصوص وقت پر بند ہو جائے۔

یوٹیوب پریمیئم صارفین اس ٹائمر کو سیٹنگز میں (Try experimental new features) پر جاکر ان ایبل کر سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد ویڈیو پلیئر کے سیٹنگز مینیو میں سلیپ ٹائمر کا آپشن نظر آنے لگے گا۔وہاں آپ 10 منٹ، 15 منٹ، 20 منٹ، 30 منٹ، 45 منٹ، 60 منٹ یا ویڈیو کے اختتام تک کا دورانیہ سیٹ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جھوٹا اشتہار کیوں چلایا؟ ارب پتی تاجر کا "میٹا" کیخلاف ایکشن

جب یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو کو روک دیا جائے گا تو ایک پوپ اپ نوٹیفکیشن کے ذریعے پوجھا جائے گا کہ آپ اس دورانیے کو بڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

یوٹیوب کے ایک پیج کے مطابق سلیپ ٹائمر فیچر پریمیئم صارفین کو 2 ستمبر تک دستیاب ہوگا،جس کے بعد اس فیچر کو مستقل بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا اور اس سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کو بھی دستیاب ہوگا۔

سلیپ ٹائمر جیسا فیچر یوٹیوب میوزک ایپ میں پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں