علی امین گنڈا پور کا دوران ڈیوٹی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کومفت پلاٹس دینے کا فیصلہ  

Aug 13, 2024 | 13:07:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے  پولیس، ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج اور ایف سی کے شہداء کے ورثاء کو بھی پلاٹس دیے جائیں گے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کا آغاز سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے، شہداء کے ورثاء کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے، شہداء نے ہمارے لیے جس قدر عظیم قربانیاں دی ہیں اس کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا ،  ان کے اہلِ خانہ کی معاشی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، وزیراعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات،ایبٹ آباد میں پلاٹوں کی شہداء خاندانوں کو الاٹمنٹ جلد کرنے کی ہدایت کردی۔
 

مزیدخبریں