سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرکے تین نئے محکمے قائم، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شعیب مختار )وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن کو تقسیم کرکے تین نئے محکمے قائم کردیئے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن قائم کرنے کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ریگولیٹری شعبہ جات، کمرشل ایئرپورٹس اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پر مشتمل تیسرا محکمہ قائم کیا گیا جبکہ سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹ اسٹینڈرڈ ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایئر اسپیس، ایئر ٹرانسپورٹ ایرومیڈیکل پر مشتمل شعبہ جات سول ایوی ایشن کا حصہ ہوں گے،ملک بھر کے ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں شامل کرلیے گئے۔
2023 میں وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے محکموں کا بل پاس کیا تھا،تینوں محکموں کے ملازمین کو انکی قابلیت اور تجربہ کے حساب سے محکموں میں تقسیم کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نوٹیفکیشن جاری اوگرا سے بھی بڑی خبر آ گئی
مالیات، اثاثوں کو بھی تینوں محکموں میں تقسیم کیا گیا جبکہ تینوں محکموں کے سربراہان لگانے کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
یاد رہے کہ وزارت ہوا بازی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈی جی لگانے سے متعلق چند روز قبل اشتہار بھی جاری کیا کیا ہے۔