فیصل آباد پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ مافیا بےلگام،24 نیوز کی ٹیم پر تشدد

Aug 13, 2024 | 13:53:PM
فیصل آباد پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ مافیا بےلگام،24 نیوز کی ٹیم پر تشدد
کیپشن: مافیا کی لوٹ مار کا منظر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال ڈوگر) فیصل آباد پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ مافیا بےلگام،پاسپورٹ مافیا نے حقائق دکھانے پر میڈیا پر تشدد کیا۔

پاسپورٹ مافیا نے 24 نیوز اور سٹی 41 کے سینیر رپورٹر وقاص احمد بیگ اور کیمرہ مین محمد عثمان پر  بہیمانہ تشدد  کیا،  پاسپورٹ مافیا نے حقائق دکھانے پر میڈیا  پر تشدد کیا،پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ افسران کی سرپرستی میں پرائیویٹ مافیا کام کرتا ہے، میڈیا کا حقائق سامنے لانے پر مافیا بے قابو ہوگیا اور سینیئر رپورٹر اور کیمرہ مین  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

صحافتی تنظیموں اور پریس کلب کا میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میڈیا پر تشدد برداشت سے باہر ہے، اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔

Azhar Thiraj

ایڈیٹر سٹاف ممبر،دنیا نیوز،روزنامہ خبریں، نوائے وقت اور ڈیلی پاکستان اور دیگر اداروں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں.