(بلال ڈوگر) فیصل آباد پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ مافیا بےلگام،پاسپورٹ مافیا نے حقائق دکھانے پر میڈیا پر تشدد کیا۔
پاسپورٹ مافیا نے 24 نیوز اور سٹی 41 کے سینیر رپورٹر وقاص احمد بیگ اور کیمرہ مین محمد عثمان پر بہیمانہ تشدد کیا، پاسپورٹ مافیا نے حقائق دکھانے پر میڈیا پر تشدد کیا،پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ افسران کی سرپرستی میں پرائیویٹ مافیا کام کرتا ہے، میڈیا کا حقائق سامنے لانے پر مافیا بے قابو ہوگیا اور سینیئر رپورٹر اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
صحافتی تنظیموں اور پریس کلب کا میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میڈیا پر تشدد برداشت سے باہر ہے، اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔