(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو بااعتماد اور خود مختار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ معاشرے کی سنگل خواتین پر افسوس کرنے کا رواج ختم ہونا چاہئے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف امور پر خیالات کا اظہار کیا،اس موقع پرایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کا کوئی سرپرست نہیں ہے تو انہیں کمزور نہیں سمجھنا بلکہ انہیں بااعتماد بنائیں تاکہ جب کوئی خاتون اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہے تواس بات کی پرواہ کئے بغیرکرسکے کہ وہ عمر کے کس حصے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو"،نیٹ فلکس کےلئے پہلی پاکستانی اوریجنل ڈرامہ سیریز
ونیزہ احمد نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی 39 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور جب میں ماں بنی تو میں 40 برس کی تھی۔
ونیزہ احمد نے اس موقع پر مزید کہاکہ خواتین کواس قدر خود مختار بنایا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزار سکیں۔