کابینہ ڈویژن نے آڈیٹر جنرل کو توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکارکردیا

Aug 13, 2024 | 14:35:PM
کابینہ ڈویژن نے آڈیٹر جنرل کو توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )کابینہ ڈویژن نے 1990 سے 2002 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔

دستاویزکے مطابق کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تمام تحائف کا ریکارڈ ، فرسٹ انٹری رجسٹرڈ ، توشہ خانہ سٹاک رجسٹرڈ اور بینک چالان دینے سے بھی انکار کردیا ۔

1990 سے 2002 تک سرکاری اداروں میں رکھے گئے تحائف کی تصدیق اور نیلام کیے گئے تحائف کی لسٹ فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے جواب دیا 1990 سے 2002 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے ، نہیں دے سکتے، دستاویز میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کا جواب نا قابل قبول ہے،آڈیٹر جنرل سے کابینہ ڈویژن کے جواب کی تحقیقات کا حکم دے دیا،آڈیٹر جنرل سے 1990 سے 2002 تک توشہ خزانہ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی سفارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو خود مختار بنائیں تاکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزار سکیں،ونیزہ احمد