یومِ آزادی:راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کی تفصیل جاری کردی

Aug 13, 2024 | 15:18:PM

(24 نیوز) یومِ آزادی کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اپنی تفصیل جاری کردی ہے۔ راولپنڈی پولیس کے 5300سے زائدپولیس افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے یوم آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی کو لے کر تمام تفصیل بیان کردی ہے، یومِ آزادی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں 950سے زائد پولیس افسران واہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں 14خصوصی پکٹس لگائی جائیں گی، ملکہ کوہسار مری میں آنے والے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

ترجمان  راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے750 سے زائد  ٹریفک افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،  ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 57خصوصی پکٹس اور سپشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں،  سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے،پارکوں اور پبلک مقامات پربھی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے، تھانوں کی موبائل گشت،ایلیٹ کمانڈوز اورڈولفن فورس کے خصوصی سکواڈ گشت کریں گے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے واضح کہا ہے کہ  یوم آزادی کے موقعہ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی برداشت نہیں کی جائے گی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں