کوئٹہ :لیاقت بازار کے قریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

Aug 13, 2024 | 17:02:PM
کوئٹہ :لیاقت بازار کے قریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق،6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں لیاقت بازار  کے قریب دکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت بازار میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کے مطابق لائے گئے 7 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی جو اب جاں بحق ہو گیا ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ  کر دی گئی ہے ،پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

کوئٹہ لیاقت بازار دھماکے میں زخمی ہونے افراد کی شناخت  ان ناموں سے ہوئی ہے 

1.محمد ولد عظیم 
2.زین اللہ ولد حاجی امان اللہ
3.حبیب الرحمن ولد میر حاجی 
4.ساگر ولد گووند
5.یوسف مسیح ولد نذیر مسیح
6.شبیر ولد محمد ہاشم

جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان اللہ ولد حاجی امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔