پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کیسز رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو ڈینگی کیسز رپورٹ کرنے کی ہدایت پر بھی عمل نہ ہو سکا، جولائی میں صرف گنگارام اور نواز شریف ہسپتال کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق میو ، سروسز ، جنرل ، جناح، چلڈرن ہسپتال نے جولائی میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہ کیا ، سید مٹھا ، شاہدرہ ہسپتال سمیت دیگر سرکاری علاجگاہوں سے کوئی ڈینگی کیسز رپورٹ نہ ہوا ، شہر میں چند پرائیویٹ ہسپتالوں کے علاج بیشتر نجی علاجگاہوں سے بھی ڈینگی کیسز رپورٹ نہیں ہوئے، ڈینگی کیسز کی رپورٹنگ نہ ہونے سے شہر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے اقدامات میں مشکلات کا سامنا ہے ، ڈینگی مریضوں کے علاقے کی تصدیق نہ ہونے سے وہاں سرویلنس بھی نہیں ہورہی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان:بولان کے تمام تفریحی مقامات 13اگست سےعارضی بند رکھنے کا حکم