روپے کی تنزلی نہ رک سکی، ڈالر ، پاؤنڈ اور یورو مزید مہنگے ، نئی قیمت کیا ہے ؟ جانیے

Aug 13, 2024 | 18:42:PM

(اشرف خان )روپے کی تنزلی کا سفر نہ رک سکا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ نے درگت بنا دی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.64 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے پر بند ہوا ،دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار  رہا ، البتہ یوور 48 پیسے اضافے سے   305.86 روپے  اور برطانوی پاؤنڈ 53 پیسے مہنگاہوکر 357.60روپے کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.35 روپے اور سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا۔

مزیدخبریں