سانگھڑ: ٹرک کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جانبحق 4 زخمی

Aug 13, 2024 | 19:03:PM
سانگھڑ: ٹرک کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جانبحق 4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سانگھڑ میں ٹرک کی چنگچی رکشے  سے ٹکر  ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سانگھڑ  میں جمڑاؤ روڈ پر پولیس چوکی کے نزدیک ٹرک کی چنگچی رکشہ کو ٹکر 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگۓ، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی افراد نے رکشہ میں ڈال کر ہسپتال منتقل کیا، ٹرک ڈرائیور کو لوگوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تفریحی مقامات بند کرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آگئی

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک نعشیں سڑک پر پڑی رہیں، پولیس چوکی پر اہلکار موجود نہیں تھے، مقامی لوگ پولیس سے رابطہ کرتے رہے، پولیس ایک گھنٹے بعد جاۓ حادثہ پر پہچی، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی نعشیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کی گئیں۔