وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعداد 11 کرنے کی منظوری دیدی

Aug 13, 2024 | 20:30:PM
وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعداد 11 کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے  نجکاری ڈویژن کی سفارش پر نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعداد 11 کرنے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعداد کو 8 سے بڑھا کر 11 کرنے کی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے اہم بورڈز میں خواتین کی نمائندگی کی ہدایت دی تھی. وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت بورڈ کے تین نئے ارکان کی نشستوں پر صرف خواتین کو تعینات کیا جائے گا.

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 اگست 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر ہدایت کی کہ یوریا کی در آمد کی بجائے ستمبر 2024 کے بعد بھی پاکستان میں یوریا کھاد بنانے والی کار خانوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے. کابینہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ہر قسم کے اقدامات یقینی بنائے جائیں، زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتی ہے، کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کو کم کرنے کیلئے زرعی ان پٹس کے نرخوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

  وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری(Cabinet Committee on Privatization)کے 2 اگست 2024 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، تاہم وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت کی کہ جن ایس او ایز کی نجکاری کیلئے منظوری ہو چکی، انکی کی نجکاری کا جامع پلان آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔
 
 وفاقی کابینہ نے وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی سفارش پر فیڈرل ڈایریکٹریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کے کے حوالے سے عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے وزارتِ خارجہ کی سفارش پر پاکستان اور جمہوریہ گوئٹے مالا کی وزارتِ خارجہ کے مابین سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

  وفاقی کابینہ نے وزارتِ خارجہ کی سفارش پر پاکستان اور ایکواڈور کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارےCabinet Committee on State Owned Enterprises (CCoSOEs) کے5اگست2024 کو منعقد ہونے والے  اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے31 جولائی  2024 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔