عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئےبہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز

Aug 13, 2024 | 19:29:PM
 عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئےبہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس  ہوا جس میں بجلی کے بلوں سے ریلیف کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نوازنے اہم فیصلے
کئے ،پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا ،بھکی،بلوکی اورقائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا ،کابینہ کو ماڈل پیش کر دیا گیا،انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ 

اجلاس میں  چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام اور اپنا گھر ۔۔اپنی چھت کے ماڈل گھر کی منظوری دے دی ، شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کم از کم پہلے 3 ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور میں الیکٹروبسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی جس سے دسمبر تک پنجاب میں سپیڈو کے بعد الیکٹرو بس چلیں گی اس سلسلے میں 27بسیں دسمبر تک آجائیں گی۔

 اجلاس میں 8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ،پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی منظوری اور  راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری بھی دے دی گئیں۔ 
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کیلئے   نواز شریف کا بہت بڑا ویژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کیلئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے، مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے، انہوں نے کہا کہ 8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی، چین،سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، یوکے، یو ایس اے، اٹلی، قطر، بحرین اور سپین کے رہائشی ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد اور ان کے حکومتی عہدیداروں پر قتل کا مقدمہ درج