وفاقی وزیر داخلہ کا یومِ آزادی پر بہترین تحفہ، اسلام آباد میں نیا ریجنل پاسپورٹ سنٹر آپریشنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کو جشن آزادی پر بہترین تحفہ دے دیا، شہرِ اقتدار کے باسیوں کے لئے نیا ریجنل پاسپورٹ سنٹر آپزیشنل کر دیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نیا ریجنل پاسپورٹ سنٹر آپریشنل کر دیا گیا، وزیر داخلہ کے احکامات تھے کہ 14 اگست سے پہلے اس نئے سنٹر کو آپریشنل کیا جائے، جدید سہولیات اور ڈیجیٹلائز ون ونڈو پر مشتمل نئے ریجنل پاسپورٹ سنٹر قائم کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور مکمل تعاون سے نیا ریجنل پاسپورٹ سنٹر عمل میں آ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی عبوری حکومت کا 15 اگست کی چھٹی ختم کرنیکا اعلان
ڈی جی پاسپورٹ کا مزید کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ سنٹر میں بزرگ شہریوں اور خواتین کیلئے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں، شہریوں کیلئے سہولیات اور صرف آدھے گھنٹے میں پاسپورٹ کی درخواست جمع ہونے پر شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا،ملک بھر میں پاسپورٹ سنٹرز کو جدید تر بنانے کا عمل جاری ہے۔