پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ

Aug 13, 2024 | 19:35:PM

( کامران منہاس) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما  ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر حملہ اورنگی ٹاون میں ہوا، ڈاکٹر ثمرین واقعے میں محفوظ رہیں ، ڈاکٹر ثمرین نے واقعے پر بیان دیا کہ میں 14 اگست کی تقریب کے سلسلے میں اورنگی ٹاون گرلز کالج گئی تھی, واپسی پر نامعلوم مسح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ 

مزیدخبریں