یوم آزادی پر گرمی کی بھی چھٹی،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نویدسنا دی

Aug 13, 2024 | 20:42:PM
یوم آزادی پر گرمی کی بھی چھٹی،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نویدسنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  یوم آزادی پر  پاکستان بھر میں عام تعطیل کے باعث شہری فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے پارک اور تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے پڑنے والی گرمی نے اس بار  سیر سپاٹے کا پلان خراب کرنے کی ٹھان رکھی تھی لیکن اب محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ  یوم آزادی پر گرمی کی بھی چھٹی ہے  اس لیے وہ دل بھر کر سیرو تفریح کر سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں کل موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کی بات کریں تو وہاں بھی موسم سہانا رہے گا،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بالاکوٹ،بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ اور باجوڑ میں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے باسیوں کیلئے بھی محکمہ موسمیات نے اچھی خبر دی ہے کہ پہاڑی علاقوں جیسے مری، گلیات سمیت راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم،سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی،سرگودھا،فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ رات  کے وقت ساہیوال، بہاولنگر،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کی توقع ہے ۔ 

 صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم رات میں تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ ،سانگھڑ، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر ہے، بلوچستان  کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان تاہم شام کو  بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ 

دوسری جانب  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان:بولان کے تمام تفریحی مقامات 13اگست سےعارضی بند رکھنے کا حکم