فلمی دنیا میں آنے سے قبل جان ابراہم کیا کرتے تھے اور کتنا معاوضہ ملتا تھا؟ جانیے

Aug 13, 2024 | 21:05:PM
فلمی دنیا میں آنے سے قبل جان ابراہم کیا کرتے تھے اور کتنا معاوضہ ملتا تھا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم اپنی باڈی اور ایکشن  کے باعث نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کافی مشہور ہیں ، لیکن انہوں نے اپنے مداحوں کیساتھ فلمی دنیا میں آنے سے قبل کے حالات شیئر کیے ہیں جس سے ہر کوئی چونک گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ وہ بالی ووڈ میں آنے سے قبل بطور نجی کمپنی کے ملازم اپنے پہلے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا ہے،اداکار جان ابراہم کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں آنے سے قبل میں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری مکمل کر کے ایک کمپنی میں جاب شروع کی تھی، اس کمپنی کی جانب سے مجھے پہلی تنخواہ 6,500 روپے دی گئی تھی ،اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میں نے بطور میڈیا پلانر ایک اشتہاری ایجنسی جوائن کر لی تھی۔

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہبادیہ کو پوڈ کاسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے جان ابراہم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں 1999ء کا ذکر کر رہا ہوں، اُس وقت میرے اخراجات بہت کم تھے، میرے دوپہر کے کھانے میں صرف  2 چپاتیاں اور دال فرائی ہوتی تھی،انہوں نے کہا کہ 1999ء میں میرے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف 6 روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔