پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ، اعلان آج رات کیے جانے کاامکان 

Aug 13, 2024 | 21:24:PM

(24نیوز) مہنگائی سے تنگ شہریوں کو حکومت نے یوم آزادی سے قبل بڑا ریلیف دینے کی تیاری کر لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان آج رات ہی کیے جانے کا امکان ہے ، حکومت نے 15 اگست کے بجائے یوم آزادی کی رات ہی بڑی خوشخبری دینے کی تیاری کی ہے ، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے کمی کی جائیگی ، حکومت نے یہ خوشخبری بجائے 15 اگست کی رات  سنانے کہ آج رات ہی یہ کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ ،وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ، واضح رہے کہ ملک میں یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  ردوبدل کیا جاتا ہے جس کا اطلاق اگلے 15 روز کیلئے  کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی مہنگی ہونے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان

مزیدخبریں