(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کا سرفخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں کہ سرکاری فنڈز سے کسی کو کچھ دینے کا اعلان نہیں کرونگا ،ارشد ندیم کو انعام اپنی جیب سے دونگا،صوبے کا پیسہ اس لئے بچایا جارہا کہ عوام پر لگایا جائے،آگے بڑھنے کیلئے جذبہ ضروری ہے،ارشد ندیم ہمارے سامنے بہترین مثال ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے،گورنر کے پی کا جو کردار ہے وہ ادا نہیں کررہے ،میں نے ان کو پیغام بھیجا ہےکہ آپ پولیٹیکل سیکرٹری سے باہر نکلیں،گورنر کسی کھاتے میں نہیں آتے ،ان کی کوئی اہمیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنٹ کی بندش، ’فائیور ‘نے پاکستانی فری لانسرز کو غیر دستیاب قرار دیا