شاہ رخ خان نے فلم دیوداس کے تمام رائٹس حاصل کرلئے

Aug 13, 2024 | 23:15:PM
شاہ رخ خان نے فلم دیوداس کے تمام رائٹس حاصل کرلئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے بلاک بسٹر فلم ’دیوداس‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

 اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں سینما میں خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی فلم ’دیوداس‘ کی نمائش بھی کی گئی، اس موقع پر ایک سیشن کے دوران اداکار نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کے تمام حقوق حاصل کر لیے ہیں، اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم’دیوداس‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو بہت سارے لوگوں نے انہیں اس فلم کو کرنے سے منع کیا تھا، شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مطابق  یہ فلم انڈسٹری میں مشہور ’پاپ کلچر زون‘سے باہر ہے اس لیے اس کے چلنے کا امکان نہیں تھا، اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس فلم میں کام کیا اور یہ ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف بھارتی بزنس مین کیساتھ افیئر کی خبریں، اداکارہ کریتی سینن نے خاموشی توڑ دی