پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کیلئے اقدامات پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ہوئی جس میں سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ اور سلامتی کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ لیا، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا، کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، یوم آزادی پر حکومت کا عوام کو بڑا تحفہ
دوسری جانب نیول چیف نے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔