کراچی سمیت سندھ بھر کے ریسٹورنٹس کےلئے اوقات کار میں نرمی 

Dec 13, 2020 | 00:44:AM

(24 نیوز)کراچی سمیت سندھ کے ریسٹورنٹس کے لیے اوقات کار میں نرمی کردی گئی۔
صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ کھلے آسمان تلے رات دس بجے تک کھانا پیش کرسکیں گے، حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیک اوے کے لیے رات ایک بجے تک ہوٹل، ریسٹورنٹ کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کاروباری اوقات بڑھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ہو ٹل مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ میں فوڈ ڈلیوری اور ٹیک اوے کا وقت باقی ملک کے برابر کرنے پر شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں