سن لو ۔۔نوازشریف این آراو نہیں دے گا:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رات گئے مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو بھی لتاڑا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آج ہونے والے جلسے کے انتظامات دیکھے اور انتظامیہ کو مختلف ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےلیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، رکاوٹیں ڈالنا حکومت کے خوف کی نشانی ہے۔تمام تر مشکلات کے باوجود آج تاریخی جلسہ ہوگا، میں اور بلاول بھٹو اکھٹے جلسے میں آئیں گے۔