(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکہ چلےگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ 10 دن کے لئے امریکہ نجی دورے پر گئے ہیں۔ مراد علیٰ شاہ ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز سے امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے 16 نومبر کو سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ بعد ازاں مراد علی شاہ صحت یاب ہوگئے تھے۔