دھند کا را ج،حد نگاہ انتہائی کم،موٹروے ایم ٹو بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح سویرے دھند کا راج رہا،حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹروے ایم ٹو، پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے بعد سردی کی نئی لہر آگئی۔ صبح سویرے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ لاہور سے احمد پورشرقیہ تک دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
ہ پنجاب میں قومی شاہراہ پر میاں چنوں، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر میں تک دھند چھائی ہوئی ہے۔موٹر وے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں،کسوال، اقبال نگر، میاں چنوں، محسن وال، خانیوال، بستی ملوک،مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ میں بھی قومی شاہراہ پربھی شدید دھند موجود ہے۔ سانگلہ ہل، فیصل آباد ،گوجرہ، شرق پور، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ اور رجانہ کے علاقوں میں ہلکی دھند ہے۔
قومی شاہراہوں پر دھند والے علاقوں میں حدِ نگاہ 20 سے 150 میٹر تک ہےْموٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران گاڑی کی آگے اور پیچھے دھند والی (فوگ) لائٹس کا استعمال کریں۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھند کی صورتحال کے پیش نظر ڈرائیونگ میں تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔