(24 نیوز)پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ انہیں کوئی بھی اداکار اپنی شادی میں نہیں بلاتا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی کے انٹرویو کا ایک چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے، جس میں میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے کوئی بھی اداکار اپنی شادی میں نہیں بلاتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں حرا مانی نے بتایا کہ اداکارہ سجل علی، سارہ خان، اقراء عزیز نے اپنی شادی میں مجھے مدعو نہیں کیا۔ مجھے نہیں معلوم مجھے شادی میں کوئی کیوں نہیں بلاتا شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔
اداکارہ حرا مانی نے سب سے پہلے میرا سیٹھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’نہ تم نےمجھے اپنی شادی میں بلایا نہ سجل نے بلایا، نہ سارہ نے اورنہ ہی اقرا نے۔حرا مانی کو شادی کی دعوت نہ دینے کے حوالے سے میرا سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی شادی میں تمام مہمانوں کو واٹس ایپ کے ذریعے دعوت نامہ بھیجا تھا۔میرا سیٹھی نے حرا مانی سے معافی مانگتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے معاف کردو میں تمہیں اپنی شادی میں بلانا بھول گئی۔
میرا سیٹھی کے جواب پر حرا مانی نے کہا مجھے کسی نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں سب کو بلاؤں گی۔ نامور اداکارہ حرامانی کے دوبیٹے مزمل اورابراہیم ہیں۔ جن کی عمریں بالترتیب 11 سال اور6 سال ہے۔