کوشش ہوگی اچھا کھیل پیش کروں،حیدر علی

Dec 13, 2020 | 10:27:AM
کوشش ہوگی اچھا کھیل پیش کروں،حیدر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)‏پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ یہ میرا نیوزی لینڈ کا پہلا ٹور ہے.کوشش ہوگی اچھا کھیل پیش کروں۔ کوچنگ سٹاف کی ہدایت کے مطابق اپنا نیچرل گیم کھیلوں اور وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رکوں۔
 تفصیلات کے مطابق ‏کوئنز ٹاؤن سے پاکستانی میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے کرتے ہو ئے حیدر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد ہم نے قرنطینہ میں جو 14 روز گزارے وہ بہت مشکل تھے اس دوران کچھ کرکٹرز کے کووڈ 19 کے پازیٹو رزلٹ بھی آئے۔ ہمارے لئے مشکل وقت اس لئے بھی تھا کہ ہم اس دوران ٹریننگ نہیں کر سکتے تھے۔ ہم کمروں میں ہی رہتے ہوئے فزیکل ٹریننگ کرتے رہے ہیں۔‏حیدر علی نے کہا کہ  اگرچہ ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کریں تاکہ سیریز کی اچھی تیاری ہو اور پرفارم کر سکیں ۔‏حیدر علی نے کہا کہ ہماری ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم بہت اچھی ہے، اس میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں، میرے ساتھ عبداللہ شفیق بھی ٹیم میں شامل ہیں، ہمیں نیچرل گیم کھیلنے کا کہا جاتا ہے، اس لئے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔

‏حیدر علی نے بتایا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو رات نیند نہ آنے کی وجہ سے مجھے کمرے میں اپنی ٹریننگ کا ٹائم تبدیل کرنا پڑا، شروع میں دن رات کا کمرے میں پتہ ہی نہیں چلتا تھا میں فجر کی نماز کے بعد کمرے میں ہی ٹریننگ شروع کر دیتا تھا، کبھی بالکونی میں آجاتا، کبھی جوگنگ شروع کر دیتا تھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے نیچے روم میں شاہین شاہ آفریدی کا روم ہے، ان سے جب بات ہوئی تو پتہ چلا کہ میری ٹریننگ کرنے کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آئی تو میں نے اپنی ٹریننگ کا ٹائم تبدیل کر دیا۔