سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے پر غور !!!

Dec 13, 2020 | 10:38:AM

(24نیوز)سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تیار رہنے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات فروری میں ہی کرائے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، عام طور پر اراکین کے ریٹائرڈ ہونے سے ایک ہفتہ قبل الیکشن کرائے جاتے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن چاہے تو اراکین کی ریٹائرمنٹ سے 30 روز قبل بھی الیکشن کرا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق  12 سے 15 فروری کو سینیٹ انتخابات کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کی تحریک نے بھی سیاسی منظرنامے کو پیچیدہ بنادیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں استعفے دے کر حکومت اور الیکشن کمیشن کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں الیکشن کمیشن 60 دن کے اندر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہوگا، ضمنی انتخاب کے نتیجے میں کامیاب امیدواروں کی مدت 13 مارچ ہوگی۔دوسری جانب  مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ کا الیکٹورل کالج توڑنے کا اعلان  کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ 12 مارچ 2021 کو سینیٹ کے 52 ارکان ریٹائرڈ ہو جائیں گے، جس سے اپوزیشن کے سینئر ارکان ایوان سے باہر ہو جائیں گے۔ریٹائرڈ ہونے والے ارکان اپنی 6 سالہ مدت پوری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں