کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ !!!

Dec 13, 2020 | 10:56:AM
 کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر۔۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دائیں ہاتھ کاانگوٹھافریکچرہونے  کے باعث سیریزسےآؤٹ ہوگئے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم  مشکلات کا شکار،، پاکستان کے ٹی 20کپتان بابر اعظم  ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں طبی امداد کے بعد ریسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے۔انگوٹھے کی انجری کے باعث انہیں  12 دن تک میچ کھیلنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق بائیں انگوٹے پر گیند لگنے سے  نیوزی لینڈ کے خلاف 4 روز میچ سے آؤٹ ہو گئے جبکہ شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں ہیں اور ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کرچکی ہے، فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔جبکہ   ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شریک 4کرکٹر زاور کپتان کین ولیمسن  پاکستان کیخلاف پہلےا ٹی ٹوئنٹی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20سیریز،پاکستانی کھلاڑیوں کے نام:

 شاداب خان (کپتان) ،محمد حفیظ ،شاہین شاہ آفریدی

فہیم اشرف ، عبداللہ شفیق ،  حارث رؤف ، حیدر علی

حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حسنین

محمد رضوان ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد ،  عثمان قادر اور وہاب ریاض