بھارت:کسانوں کےاحتجاج میں تیزی ، بھوک ہڑتال کی دھمکی

Dec 13, 2020 | 11:07:AM
بھارت:کسانوں کےاحتجاج میں تیزی ، بھوک ہڑتال کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف  کسان تنظیموں نے تحریک تیز کردی ہے، کسانوں نے متعدد مقامات کےٹول پلازہ پر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکس کی وصولی کو روک دیا۔  کسانوں نے 14دسمبر سے بھوک ہڑتال کرنے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ نے مرکزی وزرا سے ملاقات کرکے بات چیت کا دباؤبڑھانے کی کوشش کی، کسانوں کے کئی جتھے الگ الگ ریاستوں سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئےہیں۔بھارتی  پنجاب کے وکیلوں نے بھی دہلی آکر کسانوں کے مطالبات  کی حمایت کی ہے۔
ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ نے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کے بعد کہاکہ حکومت کسان تنظیموں کے ساتھ 48گھنٹے میں اگلے راؤنڈ کی بات چیت شروع کرے گی۔ واضح رہےکہ بھارتی حکومت نے کسان تنظیموں کو زرعی اصلاحات قوانین میں ترمیم کی تجویز دی تھی جسے خارج کردیا گیا تھا اور تحریک تیز کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے تحریک ختم کرکے بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بات چیت سے مسئلہ کا حل نکلے گا۔ حکومت کا دروازہ کسانوں سے بات چیت کے لئے کھلا ہے۔یاد رہے کہ کسان تنظیموں نے گزشتہ 17دنوں سے بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے دھرنے دے رکھے ہیں۔