"شیر یا کوئی جانور ساتھ مت لائیں،مریم اورنگزیب کی اپیل"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں۔
تفٖصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پارٹی قیادت نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی زندہ جانور ساتھ ریلی میں نہ لایا جائے۔ یہ طرز عمل قانون کے مطابق نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور میں مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملزم جمعرات کو مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے ۔مرکزی ملزم امداد نے لکشمی چوک میں ریلی کےدوران اپنی گاڑی پرشیر کی نمائش کی جو قانون کے تحت جرم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ہجوم میں زندہ شیر لانے پر ملزم امداد سمیت 5 افراد پر 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔