(24نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام آج کٹھ پتلی حکمرانوں کو الوداع کہنے آئیں گے۔ لاہوری آج منہگائی، غربت اور بے روزگاری سے نجات کے لئے نکلیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کٹھ پتلی کو نکال کر کسی مداخلت کے بغیر الیکشن چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ لاہور کے جیالے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاور شو آج ہونے جا رہا ہے۔مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لئے کنٹینر منگوا لئے گئے ہیں، شرکاء کے لئے کرسیاں لگ گئی ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔