مینارپاکستان میں 50ہزار لوگ لائیں،سیاست چھوڑدوں گا،فیاض چوہان

Dec 13, 2020 | 12:52:PM

(24نیوز)صوبائی وزیر پنجاب جیل خانہ جات  فیاض الحسن چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو چیلنج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مینارپاکستان جلسے میں 50 ہزار لوگ آگئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا  ہے کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں پورے ملک سے لوگ آرہے ہیں اور کرسیاں صرف 10ہزار ہیں۔مکس اچار پارٹی جھوٹ بولتی ہے، پی ڈی ایم والے  10،10فٹ پر ایک کرسی لگارہے ہیں۔یہ 10ہزارلوگ بھی نہیں لاسکتے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا  کہ پی ڈی ایم جلسے کے لیے حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، مینارپاکستان میں کسی قسم کا کوئی پانی نہیں چھوڑا گیا۔مریم اور بلاول ے ابو کی کرپشن بچانے کے لئےاکھٹے ہوئے ہیں۔نیکٹاتھریٹ الرٹ جاری ہوگیا ہے ان کو شرم نہیں آتی، یہ لوگ عام عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، موجودہ صورت حال میں پی ڈی ایم کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں