11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا، بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےکہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پر افسوس ہے، اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس سےہسپتال بھر رہےہیں، اموات بڑھ رہی ہیں اور دوسری طرف اپوزشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے۔
بیان میں عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اپنےکرپشن وائرس سے بچنے کے لیے قوم کو کورونا وائرس کا شکار کررہی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاور شو آج ہونے جا رہا ہے۔مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں قائدین کے لئے کنٹینر منگوائے گئے ہیں، شرکاء کے لئے کرسیاں لگ گئی ہیں۔جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم کے سپردکی گئی ہے۔