پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا, ایاز صادق  

Dec 13, 2020 | 13:05:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کہتے ہیں کہ غیر سیاسی افراد بھی آرہے ہیں کہ انہیں بھی جلسے میں لے جائیں گے، پی ڈی ایم کا جلسہ یادگار اور تاریخی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق   ایاز صادق نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کا مقابلہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے ہورہا ہے۔قائدین میری رہائش گاہ تشریف لائیں گے جہاں مختصر اجلاس ہو گا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دوپہر کا کھانا اور ظہر کی نماز بھی ادا کی جائے گی جس کے بعد قائدین میری رہائش گاہ سے ہی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔
 

مزیدخبریں