کرپشن بچاؤ اجتماع کا سلوگن جعلی ہے، شہباز گل  

Dec 13, 2020 | 14:27:PM
 کرپشن بچاؤ اجتماع کا سلوگن جعلی ہے، شہباز گل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ابو اور کرپشن بچاؤ اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بےچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل تنہا پی ٹی آئی نے اسی نعرہ کیساتھ اسی مقام پر جلسہ کیا،یہ وہی ہیں جو ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کی جعلی نورا کشتی کرتے رہے اور آج عمران خان کے ڈر سے ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام آپ کے اصل کرپٹ چہرے دیکھ چکے ہیں، آج پھر پاکستان، سلامتی اداروں کیخلاف مودی کی زبان بولی تو آپ کا برا انجام ہوگا۔