65 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر کا مرنے سے قبل گایا گانا ہٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی افریقہ کی 65 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر اولفا سلیپے نے اپنے بچوں کو بتایا کہ وہ اپنا ایک پاپ میوزک کا گانا ریلیز کرنا چاہتی ہیں تو ان کے بچوں نے انھیں ایسا کرنے سے منع کی۔لیکن اولفا نے چھپ کر گانا ریکارڈ کر لیا، 7دسمبر کو گانا ریلیز ہونے کے کچھ ہفتوں بعد ہی اولفا سلیپے کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں اور دو دن بعد ہی ڈربن میں اپنے خاندان کے سات قرنطینہ کے دوران فوت ہو گئیں۔مرنے کے بعد ان کا گانا بے حدمقبول ہو گیا۔
بی بی سی رپورٹ کے مطابق اولفا کے بہن بھائیوں نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ گانانہ گائیں اور انھیں ایسا کرنے سے منع کیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ اولفا کے گانے سے پورے خاندان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب ایک ہی راستہ بچا ہے تھا کہ وہ سب سے چھپ کر اپنا گانا ریکارڈ کریں۔اور انہوں نے ایسا ہی کیا اور گانا ریکارڈ کرلیا۔جب تک ان کے خاندان والوں کو خبر ہوئی، ان کا گانا ہٹ ہو چکا تھا اور اولفا سلیپے جنھیں ’جی سکس فائیو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ملک بھر میں مقبول ہو چکی تھیں۔ان کے گانے کو جنوبی افریقہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا اور یہ گانا ملک کے آئی ٹیونز چارٹ پر بھر سرفہرست تھا۔
جنوبی افریقہ کے کوازولو نٹال صوبے کے شہر اسہاؤ کی رہائشی اولفا کو ان کی والدہ نے ایک ہی نصیحت کی تھی کہ انھیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں کیونکہ وہ ایک بازو کی وجہ سے ہاتھ سے عام کام نہیں کر سکیں گی۔اولفامحنت سے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد نیوکاسل مدادینی کے قصبے میں پرائمری سکول کی استاد بن گئیں۔بعد ازاں انھیں سکول کی ہیڈ ماسٹر کے طور پر ترقی دے دی گئی۔