عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Dec 13, 2020 | 14:52:PM
 عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ وہ صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار آج بھی شہباز شریف کے ذاتی پیسوں سے خریدی کرسی پر بیٹھتے ہیں۔ عثمان بزدار کو شہباز شریف پر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بزدار صاحب لاہور کے عوام یہ آپ کو تونسہ دوبارہ چھوڑ کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پر افسوس ہے، اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے۔