افغان رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے جاٹکرائی، 2 جاں بحق

Dec 13, 2020 | 15:08:PM

(24نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور  2 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ دھماکا ایوان نمائندگان کے رکن کی گاڑی کے بارودی مواد سے ٹکرانے کے باعث ہوا تاہم سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔  افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدالت کا جج   چل بسا۔
 

مزیدخبریں