حکومت فوری طور پر ختم کی جائے،پی ڈی ایم کی قرار دادیں منظور

Dec 13, 2020 | 18:26:PM

(24نیوز)مینار پاکستان پر ہونے ولے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس نے جلسہ گاہ میں مختلف قرار دادیں منظور کیں ۔

تفصیلات کے مطابق قراردادوں میں مطالبہ کیا گیاہے کہ موجودہ حکومت فوری طور پر ختم کی جائے،دھاندلی کی پیدا وار حکومت کسی صورت قبول نہیں،عمرانی کرونا کو نہیں مانتے۔ایک اور قرار دارد میں کہا گیا کہ18 ویں ترمیم کو کسی صورت نا چھیڑا جائے اورصوبائی مختاری متاثر نا کی جا ئے ،بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔گوادر کے گردباڑ کے مخالفت اور پمز ہسپتال کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف بھی قرار داد منظور کی گئی۔

مزیدخبریں