جانے کہاں گئے وہ دن۔۔۔پہچانیے تو سہی یہ کونسا ادا کا رہے؟

Dec 13, 2020 | 19:08:PM
جانے کہاں گئے وہ دن۔۔۔پہچانیے تو سہی یہ کونسا ادا کا رہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز) ماضی کی تصاویر شیئر کرنا شا یدکچھ لو گوں کو اچھا لگتا ہے اسی وجہ سے ادا کا ر امیتا بھ بچن نے اپنی ایک پرانی نوجوانی کی پسندیدہ تصویر شیئر کی ہے۔جس میں وہ معصو م صو رت نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق 78 سالہ بگ بی نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ عہد کی تصویر اپنے انسٹا گرام پروفائل کی زینت بنائی ہے جو کہ ان کی نوجوانی (سولہ یا سترہ برس کی عمر) کے دور کی ہے۔ انھوں نے عہد شباب کو یاد کرتے ہوئے جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے۔ ''نوجوانی کی معصومیت کو اب ماہ وسال کی پختگی، تجربے اور زندگی کی سختی اور محنت نے پیچھے چھوڑ دیا ہے''۔انھوں نے اس پوسٹ پر مزید لکھا، ''نہ جانے کہاں گئے وہ دن''۔ انکے پرستاروں نے انکی اس تصویر اور تحریر پر اپنی پسندیدگی اور ان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے کمنٹس کیے ہیں۔