(24 نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اب کوئی راستہ نہیں ہے، ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا ہے، اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد پہنچ کر جعلی، نالائق وزیراعظم کا استعفے چھین کرر ہیں گے، رابطہ کرنا بند کرے، ہم کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہیدبھٹونے پیپلز پارٹی کی بنیاد اسی شہرمیں رکھی تھی،مجھے آپ سے مخاطب ہوتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے،ضیاکے تاریک دورمیں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شہادت قبول کی،جیل کی صعوبتیں برداشت کیں، کوڑے کھائے،لیکن ظلم کے آگے سرنہیں جھکایا،جب عوام تحریک کااس حدتک ساتھ دیتے ہیں توظلم کی زنجیریں کٹ جاتی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مہنگائی سے مارے لوگ ہمارے دست بازوبن گئے ہیں،گالم گلوچ اوردھمکی کے علاوہ ان کے دامن میں کچھ نہیں ہے،ان کے پاس ناعقل ہے اورناتاریخ کاعلم ہے،کٹھ پتلی اورجعلی حکمران گھرجانے والاہے ،آپ کاجوش وہمت دیکھ کرہمارے قدم اورتیز ہوجاتے ہیں،منزل نظر آتی ہے،یقین دلاتاہوں آپ کی جیت جلدہونے والی ہے، جعلی،ناجائزاورنااہل حکمرانوں کے دامن میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں،یہ ووٹ سے نہیں کسی اورکے اشارے سے اقتدارمیں آئے ہیں، لاہورکے مزدور،محنت کش بے سہارانہیں ہیں،پی ڈی ایم ان کےساتھ کھڑی ہے،روشنیوں کے شہرمیں مایوسی کے اندھیرے ہیں، حکمرانوں میں سچ سننے کاحوصلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے،صنعت پرتالاپڑا ہواہے،جعلی حکومت کوناپنجاب کی فکرہے ناپاکستان کی عوام کی فکر ہے،لاہورکا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف اور خورشید شاہ کو رہا کرو،ڈاکٹر،نرسزاپنا حق مانگے تو ان پر لاٹھیاں، طالب علم اپنا حق مانگے تو ان کے خلاف پولیس گردی، ظلم وجبر کی رات ختم ہونے والی ہے، کسان احتجا ج کرے توکسان کوسرعام شہید کیا جاتا ہے، عوام کے خلاف ہمیشہ سازش کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ جنگ اقتدارکی جنگ نہیں ہے،غریب کوروٹی کپڑااورمکان دلانے کی جنگ ہے،یہ جنگ آپ سب کی جنگ ہے ، ہم عوام کو حق حکمرانی دلانا چاہتے ہیں، ہم کٹھ پتلی اوراس کے سہولت کاروں کوللکاررہے ہیں، ہم سیاسی اختلافات ختم کرکے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اب کوئی راستہ نہیں ہے، ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا ہے، اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد ہم آرہے ہیں، اسلام آباد پہنچ کر جعلی، نالائق وزیراعظم کا استعفے چھین کرر ہیں گے، اسلام آباد پہنچ کر جعلی، نالائق وزیراعظم کا استعفے چھین کرر ہیں گے، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، رابطہ کرنا بند کرے، ہم سب لانگ مارچ کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔
ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا ،اب ہوگالانگ مارچ ، بلاول بھٹو زرداری
Dec 13, 2020 | 20:24:PM