ساڑھے 5کروڑ کی پینٹنگ کس جگہ سے برآمدہوئی جان کر سب ہکا بکارہ گئے

Dec 13, 2020 | 20:40:PM
ساڑھے 5کروڑ کی پینٹنگ کس جگہ سے برآمدہوئی جان کر سب ہکا بکارہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فرانسیسی مصور یوس ٹینگائے کی ایک قیمتی پینٹنگ گزشتہ ماہ ایک کاروباری شخص سے جرمنی کے ڈسلڈورف ایئر پورٹ سے لاپتہ ہو گئی تھی۔جو اب کوڑے میں پڑی ملی اور بربادی کے قریب ہے ،یہ تصویر جرمن پولیس نے برآمدکی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پینٹنگ جب ایئر پورٹ سے لاپتہ ہوئی تو ایک گتے کے ڈبے میں پیک تھی۔ اسے گم کرنے والے شخص نے ای میل پر جرمن پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔اس پینٹنگ کی مالیت 2لاکھ 80ہزار یورو یا 3لاکھ 40ہزار امریکی ڈالر(تقریباً ساڑھے 5کروڑ روپے پاکستانی ) ہے تاہم اس پینٹنگ کانام ابھی تک ظاہر نہیں کیاگیاہے۔تاہم  اب جرمن پو لیس کی پریشانیاں بھی بڑھ گئی ہیں کہ اتنی قیمتی اور نا یا ب پینٹنگ کس نے اور کیوں کوڑے کے ڈھیر میں پھینکی۔