(24نیوز)معروف عالم دین طارق جمیل کو بھی کوروناہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق مولا نا طا رق جمیل نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعائوں کی درخواست بھی کی۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے۔