(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ دھاندلی سے آنےوالی حکومت کوتسلیم نہیں کرتے،جنوری کے آخریافروری کے شروع میں اسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے،ہم استعفے اپنے ساتھ لےکرجائیں گے۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فقیدالمثال اجتماع کے انعقادپرپی ڈی ایم کارکنوں کومبارکباددیتاہوں،آپ کے جذبے کوسلام پیش کرتاہوں،گوجرانوالہ سے لےکرتمام جلسوں میں عوام نے بھرپورشرکت کی،ناجائزحکومت کودھاندلی کے ذریعے مسلط کیاگیا،عوام کواسلام آبادپہنچنے دیجئے،پارلیمنٹ عوام کاہے،ہمارے زخم گہرے ہوتے جارہے ہیں،احساس ناراضی کاعنصربڑھتاجارہاہے،ہم پاکستان کومستحکم بنانے کےلئے جدوجہدکررہے ہیں،آج لاہورکی سڑکیں سمندرکامنظرپیش کررہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان مودی کی کامیابی کےلئے دعائیں کررہے تھے،عمران خان نے کہامودی کے آنے سے کشمیرکامسئلہ حل ہوگا،افسوس ہم کشمیریوں کوآزادی نہیں دلاسکے،آج مہنگائی نے عام آدمی کی کمرتوڑدی ہے،تمام سرکاری اداروں سے ملازمین برطرف کئے جارہے ہیں،ہم بتاناچاہتے ہیں ،دھاندلی کانظام نہیں چلے گا،نوجوانوں کامستقبل تاریک کردیاگیا،دھاندلی سے آنےوالی حکومت کوتسلیم نہیں کرتے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ جب عمران خان نے دھاندلی پرآوازاٹھائی تواس وقت الیکشن کمیشن متنازع نہیں تھا،عمران خان نے پہلے4حلقوں پراعتراض کیاپھر10پرکیاتوہم نے کہابسم اللہ،عمران خان کوجب کچھ نہیں ملاتودھرنے شروع کردیئے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ غیرجانبدرانہ انتخابات کےلئے اصلاحات پراتفاق کیاگیا،صوبوں کے حقوق اور18ویں ترمیم کاتحفظ کیاجائےگا،پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائےگا، انہوں نے کہاکہ جنوری کے آخریافروری کے شروع میں اسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے،ہم استعفے اپنے ساتھ لےکرجائیں گے۔
دھاندلی زدہ حکومت قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان
Dec 13, 2020 | 20:52:PM