(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کے جلسے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ شکریہ لاہور!پی ڈی ایم کی منفی سیاست مستردکردی،پی ڈی ایم ایجنڈے سے الگ رہ کرعوام نے فیصلہ سنادیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ ناکام جلسوں کے بعدزندہ دلان لاہورنے اپوزیشن کی سیاست پرمہرلگادی،پی ڈی ایم کواب منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے،امیدہے ناکام شوکے بعداپوزیشن ہوش کے ناخن لے گی،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کامنفی ایجنڈاعوام جان چکے ہیں،اپوزیشن کی تخریبی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،حکومتی ایجنڈاعوامی فلاح وبہبود،اپوزیشن ایجنڈاکوروناپھیلاناہے۔
شکریہ لاہور!پی ڈی ایم کی منفی سیاست مستردکردی،وزیراعلیٰ پنجاب
Dec 13, 2020 | 21:13:PM