کرلو جتنے جلسے ، میرا ایک ہی جواب ، این آر او نہیں دوں گا،عمران خان

Dec 13, 2020 | 22:09:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہورجلسے پرردعمل میں کہاہے کہ آج این آراومانگنے کیلئے بڑی اورمہنگی کوشش کی گئی، افسوس!ہمیشہ کی طرح ان کوایک ہی جواب ہے،ان کومیراجواب ہے کہ این آراونہیں ملے گا۔


وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ڈی ایم نے بے تحاشہ پیسہ، وقت اورکوششیں لگا دیں، عوام کو کورونا کے خطرہ میں ڈالا،پی ڈی ایم نے یہ سب کچھ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے کیا تاکہ میں انہیں این آر او دیدوں،میں ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں انہیں کبھی این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے بلیک میل کرنے کے پی ڈی ایم کے مستقبل میں جومنصوبے ہیں وہ کرلے۔

مزیدخبریں