پنجاب نے پی ڈی ایم کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ دےدیا، بابر اعوان

Dec 13, 2020 | 22:21:PM

( 24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب نے پی ڈی ایم کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ دو ماہ تیاری کی گئی اور دو ہفتے سے مریم نواز نے لاریوں کے ترلے و منتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی منتوں اور ترلوں کے باوجود لاہوری تو کیا خود پارٹی کارکنان بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ مینار پاکستان کے ایک کونےمیں چند ہزارکرسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈال بھی خالی ہے۔

مزیدخبریں